چیئر مین سینیٹ کیخلاف ووٹنگ آہندہ ہفتے ہوگی، اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس آ ج طلب

  چیئر مین سینیٹ کیخلاف ووٹنگ آہندہ ہفتے ہوگی، اپوزیشن کا پارلیمانی پارٹی ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ آئندہ ہفتے ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صادق سنجرانی آئندہ اجلاس کی سربراہی نہیں کرسکیں گے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے ہونے والے سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشتمل ہوگا۔دوسری طرف سینیٹ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات18جولائی 2019  ء دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 1 میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن امیدوار میر حاصل بزنجو کو کامیاب کر انے اور سیاسی جماعتوں سے رابطے سے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

سینیٹ،ووٹنگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریکوزیشن اجلاس کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق سے ملاقات ہوئی جس میں اجلاس کی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ پر واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر اکیلے مشاورت یا فیصلہ نہیں کر سکتا، مشاورت تو تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مل کر کی جا سکتی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ریکوزیشن اجلاس سے متعلق مشاورت کیلئے آئے تھے، میں نے کہا ہے اکیلے مشاورت نہیں کر سکتا، انھیں کہا ہے سب سے مل کر مشاورت کی جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...