حافظ سعیدکی گرفتاری،پاکستان نے  موقف تسلیم کر لیا، بھارتی میڈیا کا ردعمل

  حافظ سعیدکی گرفتاری،پاکستان نے  موقف تسلیم کر لیا، بھارتی میڈیا کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے ممبئی حملے میں ملوث حافظ سعید احمد کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کلا خیر مقدم کیاہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ”دیر آید درست آید“آخر پاکستان کو بھارتی موقف کو تسلیم کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق 2008میں ممبئی حملے میں ملوث حافظ سعید احمد کو بالآخر پاکستان کے صوبہ پنجاب سے سی ٹی ڈی نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت حافظ سعید کے خلاف واضح موقف رکھتا ہے،گرفتاری سے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو تقویت ملے گی، پاکستان پر بین الاقوامی برادری کا اعتماد بحال ہو گا۔ خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی اس وارننگ کے بعد ہی پاکستان نے مزید دو دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی جس میں جیش محمد بھی شامل ہے۔
بھارتی میڈیا

مزید :

صفحہ اول -