حکومت کاچیئرمین ایف بی آر  کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

  حکومت کاچیئرمین ایف بی آر  کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین ایف بی آر کو اہم عہدے سے ہٹا کر حکومت شبر زیدی کو وزیر مملکت ریونیو تعینات کر سکتی ہے اس تمام امور پر اعلیٰ پیمانے پر غور جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران حکومت نے ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے انہیں عہدے سے علیحدہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں تاہم ایف بی آر کے اندر جاری اصلاحات کی روشنی میں حکومت اورشبرزیدی کے مابین بعض امور پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کیلئے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاکہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سرفہرست ہیں ان کے علاوہ سیما شکیل، جاوید غنی، مجتبیٰ میمن کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔ حکومت ان ناموں میں سے کسی ایک افسر کو تعینات کریگی تاہم جہانزیب خان پر الزام ہے جب شریف خاندان نے پنجاب میں کرپشن کی تھی تو اس وقت وہ صوبے کے سیکرٹری خزانہ تھے۔

حکومت فیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...