منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونیوالے جعل سازی کرسکتے ہیں، جدوجہد نہیں 

    منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہونیوالے جعل سازی کرسکتے ہیں، جدوجہد نہیں 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونیوالے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں،عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا منڈی بہاؤ الدین کی کارنرمیٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں،اب پٹواری ماتحت ہیں او ر نہ ہی تھانیدار، انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون ان سے بالا ترکیسے ہوگیا، عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیا د ت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی، انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے، خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول


loading...