چیف سینیٹری انسپکٹر کے عہدہ کی گریڈ 11 سے 15 میں ترقی کی عمل درآمد رپورٹ پیش  

  چیف سینیٹری انسپکٹر کے عہدہ کی گریڈ 11 سے 15 میں ترقی کی عمل درآمد رپورٹ پیش  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں چیف سینیٹری انسپکٹر کی اسامی کی اپ گریڈیشن کی بابت عمل درآمد رپورٹ پیش کردی گئی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیف سینیٹری انسپکٹر کے عہدہ کی 11 سے 15 گریڈ میں اپ گریڈیشن کردی گئی ہے، فاضل جج نے عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کی بنا پر محمد عرفان کی درخواست نمٹا دی۔

مزید : علاقائی


loading...