پنجاب، جرائممیں اضافہ،رواں سال16سو سے زائد افراد قتل ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے کرائم کی شرح میں کمی کے دعوؤں کے برعکس پنجاب میں جرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال کے دوران ڈکیتی اور چوری کے 6700 واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں شہریوں کو اربوں روپوں سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جنوری سے جون میں 1600 سے زائد افراد قتل کیے گئے جبکہ 2035 افراد قاتلانہ حملوں میں زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں بد اخلاقی کے 1445 مقدمات درج ہوئے جبکہ پنجاب میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے کے 9 ہزار 940 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اس کے برعکس پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب میں جرائم کی شرع میں کمی کا راگ الاپ کر سب اچھے کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔