مختلف چیک ڈس آنر،ملزم کی درخواست پر تفتیشی افسر تھانہ نشتر ٹاؤن ریکارڈ سمیت طلب    

  مختلف چیک ڈس آنر،ملزم کی درخواست پر تفتیشی افسر تھانہ نشتر ٹاؤن ریکارڈ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے 19 لاکھ روپے کے چیکس ڈس آنر کے ملزم کی درخواست پر تفتیشی افسر تھانہ نشتر ٹاؤن کو 22 جولائی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے بھٹہ چوک کے عاطف کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے کریم خان کو چار چیک دئیے، بعد میں چار چیکوں کی جگہ سولہ لاکھ روپے کا ایک چیک دیا، سولہ لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرادیا گیا، کریم خان نے بدنیتی سے پھر پرانے تین لاکھ روپے کے چیک کا مقدمہ درج کرادیا، بدنیتی سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...