GILEAD کا ہپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے 12کمپنیوں کے ساتھ اتحاد کا اعلان

  GILEAD کا ہپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے 12کمپنیوں کے ساتھ اتحاد کا اعلان

لاہور(پ ر)Gilead Sciences, Inc. کی جانب سے ایک اعلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس نے پاکستان کی 12 ممتاز کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک کارپوریٹ اتحاد قائم کیا ہے جس کا مقصد سنہ 2030ء تک پاکستان سے وائرل ہپاٹائٹس کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس کارپوریٹ کولیشن فار وائرل ہپاٹائٹس ایلی منیشن ان پاکستان (CCVHEP)کا مقصد سنہ 2030ء تک پاکستان سے وائرل ہپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں حکومت پاکستان کی اعانت کرنا ہے۔کارپوریٹ اتحاد کا اعلان شہر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں وزیر اعظم کی خصوصی معاون برائے سماجی تحفظ اور غربت کا خاتمہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے علاوہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینئر اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

اس اتحاد کی قیادت Sciences  Gilead اور پاکستان میں اس کے پارٹنرفیروزسنز لیباریٹریز لمٹیڈ پر مشتمل ایک شراکت کے ذریعے ہوگی جس میں دیگر بانی اراکان ایبٹ پاکستان، اٹلس ہونڈا، سٹی بینک پاکستان، ڈیسکن آکسی کیم، انسپیک ٹیسٹ)پرائیویٹ(لمٹیڈ، جاز، نیسلے پاکستان، پیکیجز لمٹیڈ، پیپسی کو پاکستان، سیفائر اور سروس سیلز کارپوریشن شامل ہیں۔ اس اتحاد کا مقصد وائرل ہپاٹائٹس کی اسکریننگ اور دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کولیشن اس بیماری کے 

حوالے سے روزگار کی جگہ پر امتیازی سلوک کے خاتمے کو بھی یقینی بنائے گا۔

مزید : کامرس


loading...