بھارت، اترپردیش میں انتہا پسند  ہندوؤں نے گؤکشی کے نام پر  مسلمانوں کا مدرسہ نذر آتش کر دیا

    بھارت، اترپردیش میں انتہا پسند  ہندوؤں نے گؤکشی کے نام پر  مسلمانوں کا ...

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور کے گاؤں بہٹا میں انتہا پسند ہندوں نے گؤ کشی کے نام پر علاقے میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے کے بعد مسلمانوں کے ایک مدرسے کو نذرآتش بھی کردیا جس سے علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ حسب روایت پولیس نے روایتی تساہلی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیاں کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔بھارت کے ذرائع ابلاغ نے فتح پور سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر کہا ہے کہ گاؤں میں واقع تالاب کے کنارے سے گوشت کا ایک پیکٹ برآمد ہوا تھا جسے جواز بنا کر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ مجرمان نے پرتشدد کارروائیوں کے لیے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کرنے کے بعد مدرسے کو نذرآتش کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور شرپسند مظاہرین کی گرفتاری کے لیے کوششوں کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔

مدرسہ نذر آتش

مزید : صفحہ آخر


loading...