یوٹیلیٹی سٹورز کو گھی اور آئل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن تاحال موصول نہیں ہوا

یوٹیلیٹی سٹورز کو گھی اور آئل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن تاحال موصول نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور آئل کی قیمت میں کمی کا اعلان تاہم ابھی تک تمام سٹورز کو نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی خریدوفروخت پر عوام کو 25 روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا،جس وجہ سے ابھی تک آئل اور گھی پرانی قیمتوں پر ہی فروخت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعلان تو کر دیا ہے مگر ابھی تک ہمیں اس کا باقاعدہ نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے یوٹیلٹی سٹورز یونین کے ورکر کا کہنا تھا کہ آئل کا پیکٹ 160 روپے اور گھی کا پیکٹ بھی پرانی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اعلان کر دیا ہے تاہم ہمیں کسی قسم کا نوٹیفیکن جاری نہیں کیا گیا۔
موصول نہیں ہوا

مزید :

صفحہ آخر -