اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک ملتوی

  اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے منگل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہاکہ تفتیشی افسر کا ایم ایس سی کا پیپر ہے، تفتیشی افسر پیپر کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکیں گے۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی منگل تک ملتوی کر دی گئی

اسحاق ڈار

مزید : صفحہ آخر


loading...