چیف سلیکٹر انضمام الحق کے دور میں پاکستانی ٹیم کے اعزازات    

  چیف سلیکٹر انضمام الحق کے دور میں پاکستانی ٹیم کے اعزازات    

لاہور(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے دور میں قومی ٹیم نے کئی اعزازات اپنے نام کئے۔ پی سی بی نے انضمام الحق کو اپریل 2016ء میں چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا، ان کے دور میں پاکستانی ٹیم کی سب سے پہلی کامیابی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا تھی تاہم بعدازاں اسے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ اسی طرح ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی گرین شرٹس نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ان دنوں بھی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے، 2017ء میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اسوقت ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر آخری ذمہ داری ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن تھی اور ان کی منتخب کردہ ٹیم رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی،پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں پانچ میچز جیتے، تین میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔انضمام الحق کے دور میں 15 سے زائد نئے باصلاحیت کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...