ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں،سینیٹر ساجد میر

    ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں،سینیٹر ساجد میر

  

لاہور (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ملک میں ون پارٹی رول قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔رانا ثنا اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں پر الزامات کا مقصد ون پارٹی رول کا قائم کرنا ہے۔ملک میں ایک جماعت کی بالادستی کی کوشش آمریت قائم کرنے کے مترادف ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے دورے سے واپسی پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بالاد ستی کے لیے ضروری ہے کہ تمام بڑی جماعتوں کا وجود خوش دلانہ طور پر ت‛E2�%9�4�%5%�ؐ A44�%9�4�ں %2%��C21%C�1%4%�042�ó� %C�1%4%�042�%02��¡� %4 ���%�C23%C ����4�� %0%¢�¤ 046�%02�4…ی رول آمریت کا دوسرانام ہے۔ یہ سوچ قومی اتحاد اور اس کے وجود کے لیے ہرگز فائدہ مند نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک جج ارشد ملک کا بیان حلفی اعتراف جرم کے متراد ف ہے۔ سوال یہ ہے کہ وہ رائیونڈ میاں نوازشریف کے پاس کیا لینے گئے۔ کیا وہاں سودا طے نہیں ہوا؟ ایک حاضر سروس جج نام نہاد ملزم کے گھر کیسے چلا گیا۔یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے۔ دریں اثنا انہوں نے  عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کی طرف سے رہائی کی درخواست کے مسترد ہونے کو خوش آئند قراردیا۔ 

ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -