عدالت نے رانا ثنااللہ کی میڈیکل رپورٹ آج  طلب کر لی

    عدالت نے رانا ثنااللہ کی میڈیکل رپورٹ آج  طلب کر لی

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیربٹ نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے رانا ثنااللہ کی جانب سے گھر سے کھانا منگوانے کی دائر درخواست پر رانا ثنااللہ کی میڈیکل رپورٹ آج 18جولائی کوطلب کرلی ہے۔سیشن جج نے رانا ثنا ء اللہ کے وکیل فرہادعلی شاہ کو رانا ثناء اللہ کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیشن جج لاہور نے رانا ثناء اللہ کی گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت میں جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی طرف سے جواب داخل کرایاگیا کہ رانا ثناء اللہ کی طبیعت بہتر ہے،ان کو گھر سے کھانا منگوانے کی ضرورت نہیں جبکہ درخواست گزار کی جانب کہا گیا کہ اس کی سرجری ہوئی ہے جس کے لئے ڈاکٹرز نے پرہیزی کھاناکھانے کی ہدایت کی ہے، جس پر سیشن جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

 رانا ثنااللہ

مزید : صفحہ آخر


loading...