معاشی پالیسیوں کے سبب عوام پریشان ہیں،شاہ عبد الحق

معاشی پالیسیوں کے سبب عوام پریشان ہیں،شاہ عبد الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سبب تاجروں سمیت ہر طبقہ پریشان ہے۔ عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،سودی قرضوں،بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتوں سے نوازنے والے حکمران ریاست مدینہ کا نام لینا چھوڑ دیں۔بھاری ٹیکس لگانے والے عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ملاقات کیلئے تشریف لائے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں ملک کو ریاست مدینہ کے قالب میں ڈھالنے کیلئے تمام مطلوبہ شقیں موجود ہیں تاہم عملدرآمد کا فقدان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب متوسط طبقہ شدید متاثر ہے۔ صرف بیانات دینے سے مہنگائی کم نہیں ہو گی۔ شاہ عبد الحق نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے مہنگائی کا طوفان روکنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے، حکومتی پرائس کنٹرول ادارے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو بر قرار رکھنے میں ناکام ہیں۔ پورے سال اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو تا رہتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...