مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے،یونس بونیری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کہا ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے، اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے وفاقی حکومت روز ایک نیا بحران کھڑا کردیتی ہے،شرح سود میں ایک فیصد اضافہ حکومت کی 100 فیصد ناکامی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی،اشیاء کی قیمتوں میں ہولناک اضافہ ہوگا،شرح سود بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان خود حکومت کو برداشت کرنا پڑ ے گا اور حکومت کو سود کی ادائیگی کی مد میں اضافی سوا تین سو ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے،شرح سود میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں کمی سے بے روزگاری میں مذید اضافہ ہوگا اور نجی شعبے کے بینکوں سے قرض لے کر کاروبار شروع کرنا مشکل ہو جائے گا، بجٹ میں گیس، بجلی اور دیگر کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر اقدامات کی وجہ سے آئندہ 2، 3 ماہ میں قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں شرح سود میں اضافہ کیا گیا، بینکوں سے مہنگا قرض ملنے سے صنعتی اور کاروباری لاگت مزید بڑھ جائے گئی، جس کے نتیجے مہنگائی کے علاوہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگائی کے خلاف 21 جولائی کو اسپتال چورنگی،لانڈھی ملیر ہونے والے جلسہ عام اور پارٹی کے نوجوان قائد ایمل ولی خان کے کراچی کے پہلے سیاسی دورے کے موقع پر شاندار استقبال، ائر پورٹ سے جلسہ گاہ تک ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے ضلع جنوبی کی کابینہ و مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا