ناکام خان اپنی حکومت بچانے کیلئے امریکہ جا رہے ہیں،فضل الرحمن

    ناکام خان اپنی حکومت بچانے کیلئے امریکہ جا رہے ہیں،فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائدمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تبدیلی کے نام پر ملک میں تاریخی تباہی آگئی ہے معیشت کا پہیہ جام کردیا ہے ملک میں مہنگائی،بے روزگاری انتہا کو پہنچ گئی ہے، احتساب کی بات کرنے والے نئے پاکستان کے بانی نے ملک کو ایک سال میں جو نقصان پہنچایا ہے 70 سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچایا۔ یہ اگر آئندہ کی سمت ہے تو یہ تباہی کی طرف جا رہی ہے مقتدر قوتیں ہوش کے ناخن لیں ملک کو بچانے کیلئے موجودہ حکومت کا جلد خاتمہ ناگزیر بن چکا ہے۔ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مفتی سعود افضل ہالیجوی دیگر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ناکام خان اپنی حکومت کو بچانے کیلئے امریکہ جا رہے ہیں۔ مگر ٹرمپ بھی اب موجودہ حکمرانوں کو بچا نہیں سکتا۔ حکومت نے غلط فیصلے کر کے اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے، پوری دنیا میں مذاق بنادیا ہے۔ حکومتی چھتری تلے ملک دشمن و قادیانی لابیاں سرگرم ہوگئی ہیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف یوم سیاہ مناکر ان کو اپنی اصلیت دکھائینگے۔ 
مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -