کراچی پولیس کے فرسٹ جونیئرکمانڈکورس کی تقریب تقسیم اسنادکاانعقاد 

  کراچی پولیس کے فرسٹ جونیئرکمانڈکورس کی تقریب تقسیم اسنادکاانعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فرسٹ جونیئرکمانڈکورس کی تربیت کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے تقریب تقسیم اسنادکاانعقاد کیا گیا۔اس خصوصی کورس میں ایس پی رینک کے عہدے پرترقی پانیوالے 28ڈی ایس پیز نے حصہ لیا اوریہ سندھ پولیس میں اس طرز کا پہلا ایونٹ ہے۔ تین ہفتوں پرمشتمل اس کورس میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور پنجاب پولیس کے نصاب میں مذید کچھ بہتری لاتے ہوئے تربیت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔تقریب تقسیم اسناد میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورایس پی کے رینک پر ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے آپ کوعوام کی خدمت،انکااحترام اوران سے احسن سلوک جیسی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔آپ اپنا کام محنت، لگن،جانفشانی اور انتہائی غیرجانبدارانہ رہتے ہوئے انجام دیں۔ عوام سے محبت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کے نتائج ہمیشہ مثبت اورثمرآور ثابت ہوتے ہیں کوئی ایک اکیلا کچھ بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آپ تمام اپنی عملی زندگی کوخدمت اور غیر جانبداری کی ایک ایسی مثال بنائیں گے جسے محکمہ پولیس سندھ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیزکو ترقی کیلئے کورس کولازمی بنایا جارہا ہے جسکا مقصد انکی پیشہ وارانہ مہارت تجربے اورصلاحیتوں کو مزید فروغ دینا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ سندھ پولیس میں ملازمین کی ترقیوں کے لیئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے جس سے باالخصوص لوئر رینک کے ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔اس پالیسی کے جملہ قواعد اورضوابط کے تحت ہر رینک پرترقی کوباقاعدہ تربیت سے مشروط کیا جائیگا کیونکہ تربیت وہ عمل ہے جس سے ناصرف پیشہ وارانہ امور سے آگاہی بلکہ عمل داری جیسے اقدامات کو بھی تقویت ملتی ہے۔تقریب میں شریک جسٹس سرمدجلال عثمانی کے علاوہ عائشہ بیلا ملک،حکومت سندھ کے اعلیٰ افسران بشمول کمشنرطارق مصطفٰی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد ایوب دیگرسرونگ/ریٹائرڈ ججز،آئی جی، سول سوسائٹی کے نمائندگان،وکلاء،تاجر برادری وغیرہ سمیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز کراچی،ڈی آئی جیزآرآرایف،انویسٹی گیشن اینڈ کرائم،ٹریفک، ایڈمن،ایس ایس پیز نے بھی مختلف عنوانات پر سیرحاصل معلومات وآگاہی پرمشتمل لیکچرز دیئے۔