کراچی، مطالبات کی منظور ی کیلئے نرسز کا احتجاج 13ویں روز میں داخل، مریضوں کو مشکلات
کراچی(آئی این پی) کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،نرسز کا موقف ہے کہ جب تک سندھ حکومت انہیں انکا حق نہیں دے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں دیگر صوبوں کی برابری کا مطالبہ کرنے والی سرکاری ہسپتالوں کی نرسز کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود بھی جاری ہے۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگا۔دوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
نرسزکا احتجاج