نئے پاکستان کا نیا پنجاب بارش کے پانی میں ڈوب گیا،محمد اسماعیل راہو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے پنجاب میں بارش کے باعث حکومتی اقدام نہ ہونے اور عوام کو پریشانی کا سامنا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نیا پنجاب بارشی سیلاب میں ڈوب رہا ہے۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب حکومت ڈرامے نہ بنائے یہ بتائے کہ سڑکیں دریا کیسے بنیں۔گھروں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی زیرو ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ کپتان کا لاڈلہ بتائے پنجاب کی گلیوں اور سڑکوں سے پانی کب نکالا جائے گا۔کپتان کی تبدیلی پنجاب کے سیلابی ریلوں میں ڈوب رہی ہے۔بارشی سیلاب کی وجہ سے پنجاب کے عوام گھروں میں محصور ہیں پنجاب کے بادشاہ سلامت کو کوئی فکر تک نہیں۔ نئے کھلاڑی قوم سے ڈرامے بند کریں۔عوام کو بند گلی میں حکومت نے پھنسادیا ہے۔ اسماعیل راہونے کہا کہ پوراپنجاب دریا کا منظر دے رہاہے مگر حکومتی وزراء کا اتا پتا نہیں۔