نور جی کا گیت ”وے میں تیرے نال منگی آں“مکمل، جلد ریلیز ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نور جی کا نیو سونگ ”وے میں تیرے نال منگی آں“مکمل ہوگیاجلد ریلیز ہوگا۔ نور جی نے اپنے نئے گیت ”وے میں تیرے نال منگی آں“کی آیڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کرلی ہے اس گیت کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائے گا،اس گیت کی آڈیو ریکارڈنگ طاہر چوہدری نے کی ہے جبکہ ویڈیو کاشف احسان نے منائی ہے،اس حوالے سے گلوکارہ نور جی نے بتایا کہ میں نے اس سونگ پر بہت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ گیت بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گا۔