آج بھی موقع ملے تو عمران خان کو ووٹ دوں گی،نادیہ افگن

آج بھی موقع ملے تو عمران خان کو ووٹ دوں گی،نادیہ افگن
 آج بھی موقع ملے تو عمران خان کو ووٹ دوں گی،نادیہ افگن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار نادیہ افگن نے کہا ہے کہ میں مسلسل ڈرامے کرنے کے عادی نہیں اور سال میں صرف دو ڈرامہ سیریلز کرتی ہوں۔ اداکارہ نادیہ افگن نے کہا کہ اگر مجھے آج بھی موقع ملے تو میں عمران خان کو ووٹ دوں گی کیونکہ وہ ایک ایماندار لیڈر ہے۔ حقیقت میں اتنی مہنگائی نہیں جتنا شور کیا جارہا ہے۔آئندہ چند سالوں میں پاکستان ترقی کے راستے میں چل نکلے گا۔
میں نے تھیٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کا سہرا سرمد کھوسٹ کے سر ہے، سال میں صرف دو ڈرامہ سیریلز میں کام کرتی ہوں۔ نادیہ افگن نے کہا کہ میری پہلی ڈرامہ سیریز ”فیملی فرنٹ“تھی جس سے مجھے مقبولیت ملی۔
ملی اس کے علاوہ مزاحیہ ڈرامہ سیریز ”شاشلک “بھی بڑی مقبول ہو ئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہاں ڈسپلن کا بڑ ا خیال رکھا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -