ٹیلی فلم ’پیار کہانی‘ 20 جولائی کو نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی    

  ٹیلی فلم ’پیار کہانی‘ 20 جولائی کو نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی    
  ٹیلی فلم ’پیار کہانی‘ 20 جولائی کو نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی    

  


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ٹیلی فلم ’پیار کہانی‘ 20 جولائی کو نجی ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔ یہ ٹیلی فلم کافی عرصہ پہلے مکمل کی گئی تھی جسے عیدالفطر پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔اب یہ ٹیلی فلم 20 جولائی کو نشر کی جائے گی جس میں عاصم اظہر نے ایک بڑے بزنس مین کے بیٹے کا کردار کیا ہے جو باپ کی خواہشات پوری کرنے کی بجائے سب کچھ اپنی قوت باوز پر کرنا چاہتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں فنکاروں کی دوستی تو پہلے ہی مشہور ہے البتہ ناظرین انہیں اب ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔عاصم اظہر نے نئے رائٹر جبکہ ہانیہ عامر نے مشہور رائٹر کا کردار کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...