پی ٹی آئی کوقوم پر مسلط کیاگیا عمران خان سازشی قوت کا ایجنڈ ہے : فضل الرحمٰن  

  پی ٹی آئی کوقوم پر مسلط کیاگیا عمران خان سازشی قوت کا ایجنڈ ہے : فضل الرحمٰن ...

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کوپاکستانی قوم پرسازش کے تحت مسلط کردیاگیاہے عمران خان سازشی قوت کا ایجنٹ ہے جن کا ایجنڈاپاکستان کی معیشت کو بدحال کرنااورپاکستان کی اساس کومٹاناہے۔ اس ایجنڈے کا تسلسل مشرف دورسے شروع ہوکرموجودہ حکومت کے تسلط تک جاری ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت علماءاسلام کی ضلعی عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںممبرقومی اسمبلی ٹانک مولانااسعدمحموداور ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب صفی اللہ نے اعزازی طورپر شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اشفاق ایڈوکیٹ ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات نوراصغروزیرسمیت جے یوآئی کے تحصیل امراءوجنرل سیکرٹری ،ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں 25جولائی 2019کویوم سیاہ کے حوالے سے پشاورمیں منعقدہ ملین مارچ کی کامیابی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اورفیصلہ کیاگیاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی 6تحصیلوں،74ویلج کونسلزاورایک ضلع کونسل سے 200سے 250بسوں کا قافلہ پشاور کے ملین مارچ میں شرکت کرے گااورموجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ حکومت کی ناقص پالیسیوںکوعوام کوسامنے رکھاہے اورحقیقی معنوں میں پاکستانی اساس اورملک کی ترقی کی جدوجہدمیں اپناکرداراداکیاہے ۔جمعیت علماءاسلام الیکشن کے نتائج کوپہلے ہی مستردکرچکی ہے اوراس الیکشن کودھاندلی زدہ قراردے چکی ہے اوراس حوالے سے جے یوآئی پاکستانی سیاست میں کرداراداکرنے والی جماعتوں سے مسلسل رابطے میں ہے لیکن اقتداراورپس پردہ قوتوں نے اپوزیشن کو ایک پیج پرلانے سے روکے رکھاہے جس کا ثبوت غیرآئینی اورقانونی مقدمات بناکرسیاسی پارٹیوں کی قیادت کوبغیرثبوت کے پھنسایاہواہے اورپابندسلاسل کیاجارہاہے ۔ جمعیت علماءاسلام اپوزیشن کوایک پیج پر لانے میں کامیاب ہوچکی ہے جس میں ایک رہنماکمیٹی تمام پارٹیوں کی مشاورت سے بنادی گئی ہے جس کے سربراہ اکرم خان درانی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے کے فوراًبعداسلام آبادکولاک ڈاﺅن کیاجائے گاجس میں ملک کے کونے کونے سے شرکت کرے گی اوراس حکومت کادھڑن تختہ کرتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوری نظام لایاجائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...