ضلع کونسل لوئیر دیر کا 9 ارب 6 کروڑ 35لاکھ روپے کا بجٹ پیش

ضلع کونسل لوئیر دیر کا 9 ارب 6 کروڑ 35لاکھ روپے کا بجٹ پیش

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ضلع کونسل لوئیر دیر کا 9 ارب 6 کروڑ 35لاکھ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں 8 ارب 42کروڑ35لاکھ روپے غیر تر قیاتی اخراجات جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اس سلسلے میں ضلع کونسل کا اجلاس ضلع نائب ناظم عبد الرشید کونسل ہال بلامبٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلع ناظم ھاجی محمد رسول خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی تر قی مومن نواز،اسسٹنٹ عمر الرحمن،ڈسٹر کٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت مرادعلی کے علاوہ دیگر سرکاری آفیسرز اور کونسل کے مر د وخواتین ممبران نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان نے مالی سال 2019.20کیلئے کل 9 ارب 6کروڑ 35لاکھ روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں 64کروڑ روپے تر قیاتی اخراجات کیلئے جبکہ 8ارب 42کروڑ 35لاکھ روپے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مختص کیے گئے ہیں بجٹ دستاویزات کے مطابق 7ارب 95کروڑ 50لاکھ روہے نان سیلری کی مد 45کروڑ روپے جبکہ ضلع ٹیکس شیئر کی مد میں ایک کروڑ 25لاکھ روپے رکھے ہیں اپنے خطاب میں ضلع ناظم حاجی محمد رسول خان نے کہاکہ چار سال میں ضلع کونسل لوئیر دیر حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی آپس میں باہمی افہام و تفہیم کی بدولت ایک مثالی کونسل رہاہے اور ان چار سالہ دور میں باہمی مشاورت کے نتیجے میں ضلع میں ریکارڈ تر قیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں انھوں نے کہاکہ کہ اج ممبران کی مشاورت سے ضلع کا پانچواں بجٹ پیش کیا جا رہاہے جس پر کونسل ممبران کو خراج تحسین پیش کرتاہوں انھوں نے تمام کونسل ممبران اور سرکاری آفیسرز کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ان سے ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوا کی خوشحالی کیلئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...