اے سی مٹہ کا درشخیلہ اور راحت کوٹ بازار پر چھاپہ 10 دکاندار کو جرمانہ
مٹہ(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند مٹہ درشخیلہ اور رراحت کوٹ بازار پر اچانک چھا پہ مار کر 10 دکانداروں کو جر مانہ کر دیا۔ بعض دکاندار وں کو وارننگ۔تاجر غیر معیاری اور مضر صحت کے اشیاء فروخت کر نے سے گریز کر یں اور سر کاری نر خ نامہ سے تجاویز نہ کر یں تفصیلا ت کے مطابق گز شتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند مٹہ کے علاقہ کے راحت کوٹ اور برہ درشخیلہ بازار پر اچانک چھاپے مار کر 10 دکانداروں کو جر مانہ کردیا جس میں بیکریز،کر یانہ سٹور، ہوٹلز،نان فروش اور کباب فروش کو صفائی نہ کر نے، گرانفروشی او ر کم وزن پر جر مانہ کر دیا۔انہو ں اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں اور نقص صفائی کر نے والوں کیخلاف سخت قانوانی کاروائی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تاجر غیر معیاری اشیاء چیزوں سکے فروخت کر نے سے گریز کر یں اور سر کاری نر خ نامہ سے تجاویز نہ کر یں