موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیا، صمصام بخاری

موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیا، صمصام بخاری

لاہور(آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں بارش کا پانی جمع ہونے پر شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا،بارش کے پانی میں خادم اعلی کی کرپشن تیرتی نظر آئی، لانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کے علاوہ خادم اعلی نے کچھ نہیں کیا، پیرس بنانیکا دعوی کرنے والوں نے لاہور کو وینس بنا دیا۔لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس شعبے کو دیکھیں شریفوں کی کرپشن سے اٹا ہوا نظر آتا ہے، موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ چند بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا، میگا منصوبوں اور کرپشن سے توجہ ہٹتی تو لیگی حکومت کچھ کرتی، عوام پوچھتے ہیں کہ بڑے شہروں پر بھاری فنڈز کہاں خرچ ہوئے؟۔

صمصام بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...