جنگلات کا بچاؤ ضروری،عمران خان اب کرپشن کا شکار کرتے،شفقت محمود

جنگلات کا بچاؤ ضروری،عمران خان اب کرپشن کا شکار کرتے،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ لاہور پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے،فیصل آباد اور کراچی میں بھی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور پاکستان کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے،فیصل آباد اور کراچی میں بھی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچرہ بھی ایک ریسورس ہے، لوگ کچرے کو استعمال میں لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کچرے سے ایک خاص قسم کی لکڑی اور فرنیچر بھی بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی کو ری سائیکل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں ے کہاکہ گٹر کے پانی کو صاف کرکے زراعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ شروع ہوا جس کی دنیا نے تعریف کی،اب ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ماحول سے پیار کرتے ہیں۔ وزیراعظم پہلے شکار بھی کرتے تھے اب کرپشن کا شکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات کا بچاؤ بہت ضروری ہے۔
شفقت محمود