ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی پیٹرول پمپس مالکان کیخلاف کارروائی کی ہدایت

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر شوکت علی یوسفزئی نے ضلع بھر میں اوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد رقم وصول کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دء۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض پٹرول پمپس پر پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر صارفین سے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت اوگراکے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کی جارہی ہے جبکہ بعض پٹرول پمپس کے پیمانیبھی درست نہیں ہیں انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں اوگرا کے مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیے اس حوالے سے انہوں نے لوگوں سے بھی بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...