کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنیوالا ملزم سی ٹی ڈی کے حوالے

کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے فنڈنگ کرنیوالا ملزم سی ٹی ڈی کے حوالے

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی نے فلاحی کاموں کی آڑ میں بیرونی ممالک سے چندہ اکٹھا کرنے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو دو دن کی جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کردیا ہے۔ گزشتہ روز جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم شاہ روم حکیم آباد نوشہرہ پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر بیرون ممالک سے فلاحی کاموں کے نام پر پیسے اکھٹے کیے اور بعد میں کالعدم تنظیم کو فنڈنگ کی اس لئے ملزم سے تفتیش کی ضرورت ہے عدالت نے سی ٹی ڈی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...