ووٹ قوم کی امانت اور سوچ سمجھ کر استعامل کرنا چاہئے،الیکشن کمشنر ضلع کرم

ووٹ قوم کی امانت اور سوچ سمجھ کر استعامل کرنا چاہئے،الیکشن کمشنر ضلع کرم

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمشنر ضلع کرم تنویر احمد ہمایوں کا کہنا ہے کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی اضلاع کے ہر ووٹر کو بیس جولائی اپنی رائے دہی استعمال کرنا چاہئے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ووٹ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر ضلع کرم تنویر احمد ہمایوں، حاجی سردار حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا انتہائی ضروری ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے بیس جولائی کو ہونے والے الیکشن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اپنا ووٹ کاسٹ کریں مقررین نے کہا کہ ووٹر اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنا مستقبل بنانے کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں اس لیے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...