شانگلہ،غیرت کے نام پر قتل کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

شانگلہ،غیرت کے نام پر قتل کے ملزمان کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا

الپوریئ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائل نے غیرت کے نام قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ضلع شانگلہ کے عدالت ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج حیات گل مہمند نے مقدمہ قتل میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔لیلونئی شانگلہ کے نواحی گاؤں مٹیٗ کے رہائیشی علی رحمان کے قتل میں ملوث دو ملزمان عثمان غنی ولد خادمند، ہاجرہ بی بی زوجہ عثمان غنی ساکنان مٹئی لیلونئی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی ملزمان کو دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مقتول علی رحمان کو مٹئی لیلونئی بلا کر قتل کیا جس کے خلاف الپورئی تھانہ میں مقدمہ علت نمبر 1126 مو رخہ 06/12/2017 زیر دفعات 302/34 ت پ و 15AA درج کیا گیا۔ جسکی سماعت عدالت نے قلیل مدت میں مکمل کر کے استغاثہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کیا اور یوں عدالت موصوف نے ملزمان کوعمر قید کی سزا سنائی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...