لاہور سے جدہ جانیوالے سعودی گلف کے جہاز میں خرابی، عازمین ہوٹل منتقل

لاہور سے جدہ جانیوالے سعودی گلف کے جہاز میں خرابی، عازمین ہوٹل منتقل

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سعودی گلف کی پرائیویٹ حج سکیم کی لاہور سے جدہ جانے والی پہلی حج فلائٹ نمبر 6S.0178 رن وے سے ٹیکسی ہونے کے بعد اڑان نہ بھر سکی 16 جولائی کی شام روانہ ہونے والی فلائٹ کو ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے اتار لیا گیا احرام باندھے 152 عازمین حج 50 گھنٹے گزرنے کے بعد جانے کے منتظر نجفی ٹریول لاہوراور سوئے حرم ٹریول لاہور کے عازمین 50 گھنٹے گزرنے کے بعد روانہ ہونے پر احرام اتارنے پر مجبور، سعودی گلف انتظامیہ نے آج روانگی کی نوید سنائی ہے مگر ہمیں یقین نہیں آ رہا۔ گروپ آرگنائزر امجد عابدی کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق منگل 16 جولائی کی شام 7-15 پر لاہور سے جدہ کے لئے سعودی گلف کی حج فلائٹ بورڈنگ کے بعد 152 عازمین کو لے کر اڑان کے لئے رن وے پر سپیڈ پکڑی مگر اڑ نہ سکی انجن میں سپارک کی وجہ سے جہاز واپس اتار لیا گیا عازمین 12 گھنٹے لاؤنج میں رہے بعد ازاں احتجاج کرنے پر انہیں گرینڈ پام ہوٹل فیروز پور روڈ میں منتقل کر دیا گیا دو راتیں وہیں گزاری ہیں حاجی کیمپ کے ماسٹر ٹرئنر کے کہنے پر احرام اتار دیئے ہیں گلف انتظامیہ نے کہا ہے خرابی کی وجہ سے جہاز واپس اتارا گیا ہے انجینئر آ گئے ہیں آج اگر جہاز ٹھیک ہو گیا تو یہ جائے گا ورنہ دوسرے جہاز کا انتظام کر لیا گیا ہے ہوپ پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد نے سعودی گلف انتظامیہ کے رویئے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے 50 گھنٹے عازمین کو خوار کرنا زیادتی ہے فوری ان کی روانگی کا انتظام کیا جائے۔

خراب

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...