عازمین حج توحید باری تعالیٰ کا علم بلند کریں،مولانا عبدالرحمن سلفی

عازمین حج توحید باری تعالیٰ کا علم بلند کریں،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) جماعت غرباء الحدیث پاکستان کے زیر اہتمام برنس روڈ محمدی مسجد میں امیر جماعت مولانا عبدالرحمن سلفی نے لاکھوں حجاج کرام کو حج کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں فرزندان توحید حج کے تمام مقامات پر توحید باری تعالیٰ کا علم بلند کریں۔اللہ تعالیٰ کو حجاج کرام کی یہ ادا بہت پسند آئی ہے۔حج کا مقصد ہی خلاصہ توحید ہے۔جبکہ فاضل مدینہ یونیورسٹی حماد امین چاولہ نے حج و عمرہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام اگر حج کے حقیقی مقاصد کو حاصل کرلیں تو ان کی زندگی میں انقلاب آسکتا ہے۔