مراد سعید، علی زیدی نیب اختیارات میں مداخلت کر رہے ہیں،نیئر بخاری

مراد سعید، علی زیدی نیب اختیارات میں مداخلت کر رہے ہیں،نیئر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی نے مراد سعید اور علی زیدی کی پریس کانفرنس کو نیب اختیارات میں مداخلت قرار دیدیا۔ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار وزراء کے پاس نہیں عدالتوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو بھی جائیداد ضبط کرنے کا اختیار حاصل نہیں، وفاقی وزراء قانون سے لاعلم ہیں، وفاقی وزراء کم سے کم نیب کا قانون ہی پڑھ لیتے۔ انہوں نے کہاکہ جائیداد ضبط کرنے کا اختیار عدالتوں کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین نیب کے پاس ہے، آصف زرداری کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت میں جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بے نامی جائیداد جس کے نام ہے وہ جانے اور نیب جانے، وفاقی وزراء کو آج نہیں تو کل ان بھڑکوں کا جواب دینا پڑے گا۔ وفاقی وزراء پنجابی فلموں کی بھڑکیں مار رہے ہیں، اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کے لئے بے نامی جائیداد کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
نیئر بخاری