پی آئی اے غیر قانونی بھرتی ریفرنس،مہتاب عباسی ودیگر عدالت میں پیش، سماعت ملتوی

پی آئی اے غیر قانونی بھرتی ریفرنس،مہتاب عباسی ودیگر عدالت میں پیش، سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما سردار مہتاب خان عباسی پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے عدالت نے کہاہے کہ آئندہ سماعت یکم اگست کو ہوگی جس میں تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول دی جائیں گی۔ گزشتہ روز پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی،سابق سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الٰہی، سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور طارق پاشا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں سردار مہتاب، عرفان الٰہی، طارق پاشا اور مشرف رسول نے حاضری لگا ئی تاہم ایک ملزم راحیل احمد عدالت میں پیش نہ آئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ آئندہ سماعت یکم اگست کو تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول دی جائیں گی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
مہتاب عباسی پیش