پشاور،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 خواتین،5 مرد گرفتار
پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے باراتیوں کی آڑ میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے2خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملو ث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 23 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس،27 کلو گرام سے زائدافیون اور3 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرد ملزمان کو تھانہ مچنی گیٹ جبکہ خواتین ملزمان وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اشفاق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی، اے ایس پی کینٹ حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ مچنی گیٹ شہنشاہ خان نے پولیس نفری اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ ورسک روڈ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک فلائنگ کوچ نمبر ی LES-1111 جس کو باقاعدہ بارات کیلئے پھولوں وغیرہ سے سجایا گیاتھا کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 23 کلوگرام اعلی کوالٹی چرس،27 کلو گرام سے زائدافیون اور3 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزمان اویس ولد اورنگزیب سکنہ امیر آباد پل چارسدہ، نعمت شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ تنگی چارسدہ، محمد حسین ولد محمد یوسف سکنہ تخت بھائی جلالا، زاہدہ زوجہ نادر خان سکنہ بڈھنی پل چارسدہ روڈ اور عظمی زوجہ سید شبیر احمد سکنہ بخشو پل چارسدہ روڈکو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی