چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمزکمیٹی کااجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پولیس ریفارمز کمیٹی اکا جلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگاجس میں تمام صوبوں،وفاق،گلگت بلتستان،آزادکشمیرکے آئی جیزشریک ہوں گے ،اجلاس میں گزشتہ 6 ماہ کی پولیس کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا،تمام آئی جیز اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے،اجلاس میں پولیس ریفارمز سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...