لیڈی پولیو ورکر کے اغوا ءکے بعد اندھے قتل کامعمہ حل، ملزم پکڑا گیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے مناواں کے علاقے میں لیڈی پولیو ورکر کے اغوا ءکے بعد اندھے قتل کامعمہ حل کر لیا،پولیو ورکر کا ساتھ ہی قاتل نکلا۔ تقریباًایک ماہ قبل پولیو ورکر 24سالہ بشری کواغوا ءکے بعد قتل کر دیاگیا تھا۔ ملزم عابد علی خود بھی پولیو ورکر ہے اور مقتولہ کے ساتھ ہی کام کرتا تھا۔