”شادی کے بعد 5 سے 6 لڑکیوں کیساتھ میرے تعلقات رہے اور۔۔۔“ سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

”شادی کے بعد 5 سے 6 لڑکیوں کیساتھ میرے تعلقات رہے اور۔۔۔“ سابق آل راﺅنڈر ...
”شادی کے بعد 5 سے 6 لڑکیوں کیساتھ میرے تعلقات رہے اور۔۔۔“ سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزق ایک مرتبہ پھر اپنے ’بولڈ‘ بیان کے باعث تنقید کی زد میں ہیں جن کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان کے کئی خواتین کیساتھ تعلقات رہے ہیں۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ عبدالرزاق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد 5 سے 6 خواتین کیساتھ ان کے تعلقات رہے۔ اس سے قبل وہ ہر دیک پانڈیا کو دنیا کا بہترین آل راﺅنڈر بنانے کیلئے بھارت کو پیشکش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنے تھے۔
انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ ہردیک پانڈیا کی بیٹنگ میں بہت سی غلطیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے آج ہردیک پانڈیا کو بہت غور سے دیکھا ہے اور جب وہ بڑی شاٹ کھیلنے پر آتا ہے تو اس کے باڈی بیلنس میں بہت سی غلطیاں دکھائی دیتی ہیں جبکہ کبھی کبھی وہ اپنے فٹ ورک کے باعث کامیاب نہیں ہو پاتا۔“
عبدالرزاق نے کہا کہ ” اگر مجھے اس کی کوچنگ کا موقع دیا جائے تو میں اسے دنیا کا بہترین آل راﺅنڈر بنا سکتا ہوں۔ اگر بہترین نہیں، اور بی سی سی آئی اسے بہتر آل راﺅنڈر بھی بنانا چاہتی ہے تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں۔“
عبدالرزاق کی اس پیشکش پر بھارتی میڈیا نے کہا کہ سابق پاکستانی آل راﺅنڈر بھارت سے نوکری کے طلبگا ہیں جس پر انہیں پاکستان میں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ انہیں پہلے اپنے ملک کی کرکٹ پر کام کرنا چاہئے۔

مزید :

کھیل -