گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے کن پانچ قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے کن پانچ قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے؟ تفصیلات ...
گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے کن پانچ قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کئے گئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گلوبل ٹی 20 کینیڈا ٹورنامنٹ کیلئے پانچ قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، اورعمر اکمل کو این او سی جاری کئے ہیں جبکہ اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کیلئے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔
گلوبل ٹی 20 لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق دوسری لیگز میں قومی کرکٹرز شریک ہوسکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ بھی بعد میں کیاجائے گا، فی الحال کینیڈا لیگ کیلئے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کئے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -