”میں پہلی مرتبہ انضمام الحق سے ملا تو وہ مجھے دیکھ کر۔۔۔“ معروف نیپالی سپنر سندیپ لامی چانے بھی لیجنڈ کرکٹر کے ’دیوانے‘ ہو گئے

”میں پہلی مرتبہ انضمام الحق سے ملا تو وہ مجھے دیکھ کر۔۔۔“ معروف نیپالی سپنر ...
”میں پہلی مرتبہ انضمام الحق سے ملا تو وہ مجھے دیکھ کر۔۔۔“ معروف نیپالی سپنر سندیپ لامی چانے بھی لیجنڈ کرکٹر کے ’دیوانے‘ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے تو ان کیلئے تعریفی ٹویٹس کا سلسلہ جاری ہے لیکن اب غیر ملکی کرکٹر بھی میدان میں آ گئے ہیں۔
بگ بیش لیگ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے شہرت حاصل کرنے والے اور پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سندیپ لامی چانے بھی انضمام الحق کی تعریف کیلئے میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے محبت اور حوصلہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر انضمام الحق کیساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں پہلی مرتبہ اپنے بھائی کیساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 ءکے دوران انضمام الحق سے ملا۔ جیسے ہی میں ان کے پاس پہنچا تو وہ اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے، مجھے گلے لگایا اور میرے اہل خانہ، کرکٹ اور نیپال کے بارے میں پوچھا۔ ایک سچا لیجنڈ جس نے ایک لڑکے کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا اظہار کیا۔“

مزید :

کھیل -