ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا پر کیا اثر پڑے گا؟ اعتزازاحسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا پر کیا اثر پڑے گا؟ اعتزازاحسن نے تہلکہ خیز ...
ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا پر کیا اثر پڑے گا؟ اعتزازاحسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوگی ، مسلم لیگ ن کو ویڈیو سکینڈل کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہونگے، شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں لندن میں دعویٰ کروں گا ، یہ مجھے لندن میں دعویٰ کرکے دکھائیں ، یہ اور پھنس جائیں گے ۔
نجی چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جج نے حلف نامے پر اعتراف کیاہے کہ اس کی ملاقات نواز شریف سمیت مختلف لوگوں سے ہوئی لیکن ان سب باتوں کا نواز شریف کی سزا پر کوئی اثر نہیں ہوسکتا ، البتہ جج کونکالا جا سکتاہے ، سولہ سال پہلے کی ویڈیو پر جج پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے معاملے کودیکھے گا اورہوسکتا ہے کہ جج کو ملازمت سے برطر ف کردے اور اس پر مقدمہ چلانے کے احکامات دیئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سکینڈل سے نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوگی ، مسلم لیگ ن کو ویڈیو سکینڈل کے ثبوت عدالت میں پیش کرنا ہونگے۔
اعتزاز احسن نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نواز شر یف کا کیس مزید خراب کررہے تھے اور اب میں اس پر مزید کیا کہوں کہ وہ خود اندر چلے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں لندن میں دعویٰ کروں گا ، یہ مجھے لندن میں دعویٰ کرکے دکھائیں ، یہ اور پھنس جائیں گے ۔

مزید :

قومی -