بلوچستان کے لوگ اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:سینیٹر جہانزیب جمالدینی

بلوچستان کے لوگ اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ...
بلوچستان کے لوگ اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں:سینیٹر جہانزیب جمالدینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دالبندین(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی  نے کہا ہے کہ وسائل سے مالا مال امیر ترین ڈسٹرکٹ چاغی کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک دستیاب نہیں،بلوچستان کے لوگ آج کے اکیسویں صدی میں بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،بی این پی نے ہمیشہ بلوچستان کے تمام علاقوں کیلئے یکساں کوششیں کی ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاکہ بی این پی ایک اصول پسند پارٹی ہے جو بلوچستان کے لوگوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، پارٹی کا شروع سے یہی مقصد و منشور رہا ہیں کہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشحالی لے کر آئیں، بی این پی کے پاس نہ مرکز میں اور نہ ہی صوبے میں کوئی وزارت ہے مگر اسکے باوجود پارٹی نہ صرف ہر فورم پر بلوچستان کے لوگوں کی بہتر انداز میں نمائندگی کررہی ہیں بلکہ اپنے محدود فنڈز سے مختلف سکیمز منظور کرکے لوگوں کی مشکلات کچھ حد تک کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پارٹی بلوچستان کے تمام علاقوں کے تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے یکساں جدوجہد کررہی ہے،لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے ۔