سر سے جڑے ہوئے جڑواں بچوں کی پیدائش،ڈاکٹروں نے دنیا کو حیران کردیا ،مگر کیسے؟ جانئے

سر سے جڑے ہوئے جڑواں بچوں کی پیدائش،ڈاکٹروں نے دنیا کو حیران کردیا ،مگر ...
سر سے جڑے ہوئے جڑواں بچوں کی پیدائش،ڈاکٹروں نے دنیا کو حیران کردیا ،مگر کیسے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءمیں پشاور کے ایک ہسپتال میں زینب نامی خاتون نے جڑواں بچیوں کو جنم دیا جو حیران کن طور پر سر سے ایک دوسری کے ساتھ جڑی ہوئی تھیں۔ یہ خبر اور ان بچیوں کی تصویر میڈیا پر آئی تو ان خوبصورت بچیوں کو اس حالت میں دیکھ کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ والدین نے ان بچیوں کے نام صفاءاللہ اور مروا اللہ رکھے تھے۔ اب ان کے متعلق بڑی اچھی خبر آ گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق صفاءاور مروا کئی مہینوں سے لندن میں موجود تھیں جہاں ان کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے آپریشن کیے جا رہے تھے۔ اب وہ ایک دوسری الگ ہو چکی ہیں اور بالکل صحت مند ہے۔ ڈاکٹروں نے گزشتہ روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ان بچیوں کا علاج لندن کے گریٹ اورمنڈ سٹریٹ ہسپتال میں ہوا جہاں 100ماہر ڈاکٹروں نے کئی ماہ میں مجموعی طور پر 50گھنٹے طویل آپریشنز کرکے ان کے سر ایک دوسری سے الگ کیے۔ صفاءاور مروا ایک دوسری سے اس طرح جڑی ہوئی تھیں کہ الگ کیے جانے سے پہلے دونوں نے ایک دوسری کا چہرہ نہیں دیکھا تھا۔ ان کے علاج پر 13لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 25کروڑ 92لاکھ روپے) سے زائد لاگت آئی ہے، جس کا بڑا حصہ کسی صاحب ثروت خداترس انسان نے دیا ہے جس کا نام سامنے نہیں لایا گیا۔ باقی رقم گریٹ اورمنڈ سٹریٹ ہسپتال کے کرینی آفیشل سرجری پروگرام اینڈ ریسرچ کے فنڈ سے ان بچیوں پر خرچ کی گئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”صفاءاور مروا کا کیس انتہائی نایاب ہے۔ ایسا 25لاکھ بچوں میں سے کسی ایک میں ہوتا ہے اور ان میں سے بھی صرف 5فیصد ایسے ہوتے ہیں جو اس طرح سر سے جڑے ہوتے ہیں۔ایسے بچوں میں آدھے سے زیادہ پیدائش کے بعد ایک دن بھی زندہ نہیں رہ پاتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -