جب اس لڑکے نے اپنے ملک کی ائیر لائن کا مذاق اڑایا تو بڑی مشکل میں پھنس گیا ، پولس بھی پیچھے پڑ گئی ،لیکن کیوں ؟ جانئے

جب اس لڑکے نے اپنے ملک کی ائیر لائن کا مذاق اڑایا تو بڑی مشکل میں پھنس گیا ، ...
جب اس لڑکے نے اپنے ملک کی ائیر لائن کا مذاق اڑایا تو بڑی مشکل میں پھنس گیا ، پولس بھی پیچھے پڑ گئی ،لیکن کیوں ؟ جانئے

  


جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاءکی قومی فضائی کمپنی کا مذاق اڑانا ایک نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سپوتنک نیوز کے مطابق انڈونیشیاءہی کا نوجوان ریوس ورننڈس گزشتہ دنوں گیروڈا انڈونیشیاءکی ایک پرواز میں بزنس کلا س میں سفر کر رہا تھا جہاں اسے پرواز کے عملے نے ہاتھ سے تحریر کیا ہوا مینیو دیا۔

ریوس ورننڈس نے اس مینیو کی تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے گیروڈا انڈونیشیاءکا تمسخر اڑایا کہ وہ بزنس کلاس کے مسافروں کو بھی ہاتھ سے لکھا ہوا مینیو دے رہی ہے۔ اگلے ہی روز ریوس ورننڈس کے گھر پولیس کی طرف سے ایک نوٹس پہنچ گیا جس میں اسے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ ریوس نے یہ نوٹس بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا اور لکھا کہ جب بھی ہم مثبت تنقید کرتے ہیں ہم پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریوس ورننڈس کو قومی فضائی کمپنی کی توہین کرنے کے الزام میں عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جہاں سے اسے ممکنہ طور پر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف اس واقعے کے بعد گیروڈا انڈونیشیاءنے پہلے اپنی پروازوں میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی تاہم جب شہریوں کی طرف سے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تو یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...