وہ ملک جس نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

وہ ملک جس نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کردیا ...
وہ ملک جس نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ، حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیرداخلہ ہے،بریگیڈئیر اعجاز شاہ بتائیں کہ آسٹریلیا نے انہیں بطور ہائی کمشنر قبول کرنے سے کیوں انکار کیا؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہجس جواز کے تحت آسٹریلیا نے اعجاز شاہ کو ہائی کمشنر قبول کرنے سے انکار کیا، پرویزمشرف کو انہیں گرفتار کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ کوئی جمہوری حکومت بغیر عدالتی حکم کے کسی کو انڈر ٹرائیل کیس میں گرفتار نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں اعجاز شاہ کی نشان دہی کی تھی،شہید بینظیر بھٹو نے اعجاز شاہ سے متعلق لکھا تھا کہ وہ انہیں قتل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شہید بینظیر بھٹو کی شہادت پر پرسہ تک نہیں دیا تھا، المیہ ہے کہ ڈینئل پرل کیس میں جس کے کردار کا ذکر کیا جاتا رہا، آج وہ ملک کا وزیرداخلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا انہوں نے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن کے جونئیر افسران کو دھمکیاں دیں؟، اعجاز شاہ واضح کریں کہ کیا وہ سیاسی مخالفین کو ایذا پہنچانے کیلئے خصوصی سکواڈ بنارہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں وفاق کے نمائندہ گورنر کو ساتھ بٹھا کر اعجازشاہ کی صوبے کے مینڈیٹ پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔