کھانے کی چیزوں کو کیسے دیر تک تازہ رکھا جا سکتا ہے ؟ حیران کن طریقہ سامنے آگیا

کھانے کی چیزوں کو کیسے دیر تک تازہ رکھا جا سکتا ہے ؟ حیران کن طریقہ سامنے آگیا
کھانے کی چیزوں کو کیسے دیر تک تازہ رکھا جا سکتا ہے ؟ حیران کن طریقہ سامنے آگیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیاز، چاول اور آٹا ایسی چیزیں ہیں جو سال بھر کچن میں استعمال ہوتی ہیں اور لوگ ایک ہی بار کافی مقدار میں یہ اشیاءخرید کر رکھ لیتے ہیں تاہم ان کے خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔ اب Blossom نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ان اشیاءکو محفوظ رکھنے کے انتہائی آسان طریقے بتائے گئے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ پیاز کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں جالی دار کپڑے میں باندھ کر رکھیں۔ اس کے لیے آپ باریک جرابیں بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ ایک پیاز ڈال کر اوپر ایک گانٹھ لگائیں اور پھر اوپر دوسرا پیاز ڈالیں۔ اس طرح ہر پیاز کے درمیان جراب کو گرہ لگا کر پیازوں کو ایک دوسرے سے الگ رکھیں۔

اگر آپ پنیر کو طویل وقت کے لیے نرم اور تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے پانی اور نمک کے آمیزے میں ڈال کر رکھیں۔ اس کے لیے دو کپ پانی اور دو چمچ نمک لے کر اسے اچھی طرح ملا لیں اورریپر میں اچھی طرح لپٹے ہوئے پنیر کو اس آمیزے میں ڈال دیں۔ یہ آمیزہ پنیر کی نمی کو اسی طرح برقرار رکھے گا اور پنیر تادیر نرم اور تازہ رہے گا حتیٰ کہ اس طریقے سے آپ 3ماہ تک پنیر کو تازہ رکھ سکتے ہیں۔آٹا، چاول اور پاستہ وغیرہ کو اکثر کیڑا لگ جاتا ہے۔ ان چیزوں کو کیڑے سے بچانے اور طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے ان میں کائفل کے پتے رکھ دیں۔ یہ پتے رکھنے کے ساتھ ان اشیاءکو ایسے ڈبے میں بند کریں جس میں ہوا داخل نہ ہو سکے۔ اس طرح یہ چیزیں طویل عرصے تک محفوظ رہیں گی۔ٹماٹر خرید کر لانے کے چند دن میں ہی خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹروں کو ایک اس طرح سٹور کریں کہ ان کا وہ حصہ نیچے کی طرف ہو جس طرف سے وہ پودے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ اگر آپ اس حصے کو اوپر کی طرف رکھیں گے تو ٹماٹر بہت جلد خراب ہونا شروع ہو جائے گا۔

View this post on Instagram

Save your food AND your money with these preservation hacks!

A post shared by Blossom (@blossom) on

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...