آئی سی سی نے بڑے ملک کی کرکٹ ٹیم کو معطل کردیا، پابندی لگادی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو معطل کردیا گیا ہے۔
ٓآئی سی سی کے اجلاس میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زمبابوے کو کرکٹ بورڈ جمہوری انداز میں چلائے جانے میں ناکامی اور سیاسی مداخلت پر معطل کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بھی بند کردی گئی ہے اور اب زمبابوین ٹیم آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔
آئی سی سی نے زمبابوے کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بورڈ کی بحالی کا کہا ہے۔ زمبابوین کرکٹ ٹیم کی معطلی کے بعد ان کی اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
آئی سی سی نے زمبابوے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کے معطل ارکان کو بحال کرے۔ علاوہ ازیں آئی سی سی نے قوانین کی خلاف ورزی پر کروشیا اور زیمبیا کی کرکٹ ٹیموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔