آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی

آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی
آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے اختتام کے بعد نئے کرکٹ قوانین کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد برطانیہ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے منظور کیے گئے قوانین کے تحت سر پر چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم کو متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب سلو اوور ریٹ پر کپتانوں کو معطل نہیں کیا جائے گا بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم فی اوور 2 چیمپیئن شپ پوائنٹس سے محروم ہوجائے گی۔

مزید :

کھیل -